اگرتلہ 24 جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) الیکشن کمیشن نے اگلے ماہ کی 18 تاریخ کو تریپورہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ اسمبلی انتخابات کے لئے 18 فروری کو ہونے والے پولنگ کے لئے ووٹوں کی گنتی تین مارچ کی تاریخ میں کی جائے گی اور مکمل انتخابی عمل پانچ مارچ کو انجام پذیر ہوں گے۔ ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر اس بار ای وی ایم مشین اور وی وی پیٹ مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔ ساٹھ رکنی تریپورہ اسمبلی کی مدت 14 مارچ کو ختم ہو رہی ہے ۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے لئے 3214 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ یہ اعداد و شمار 2013 میں ہوئے اسمبلی انتخابات کے مطابق 5.6 فیصد زیادہ ہیں۔ تصویر کی بنیاد پر ووٹر پرچی انتخابات سے کم از کم سات دن پہلے رائے دہندگان کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔ ریاست میں تمام ووٹروں کو تصویر ID دی گئی ہے۔ ریاست میں کل 25 لاکھ، 69 ہزار 216 ووٹر س ہیں جو اسمبلی انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ اضافی چیف الیکشن افسر تاپس رائے نے بتایا کہ 19 افراد پرمشتمل معائنہ جاتی ٹیم ریاست پہنچ چکی ہے جو سیاسی جماعتوں کے اخراجات کا جائزہ لے گی ۔ صاف ستھرے اور منصفانہ انتخابات کے عمل کے لئے انتخاب ہونے والی ریاستوں میں سیکورٹی فورسز کی کل 300 کمپنیاں بھی تعینات کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے مختلف علاقوں میں مرکزی فورسز کی 75 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ریاست میں شراب اور پیسوں کے غیر قانونی ترسیل اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے کی نگرانی ٹیم تعینات کی جا چکی ہے۔